اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میں نجکاری کے خلاف انشورنس کمپنیوں کے ملازمین کی ہڑتال - اترپردیش کی خبریں

بینک ملازمین کی ہڑتال کے بعد انشورنس کمپنیوں کے ملازمین نے بھی کمپنیوں کی نجکاری کیے جانے کے خلاف آواز بلند کی اور وہ ایک دن کی ہڑتال پر رہے۔

insurance-companies-strike-in-meerut-against-privatization
میرٹھ میں نجکاری کے خلاف انشورنس کمپنیوں کے ملازمین کی ہڑتال

By

Published : Mar 18, 2021, 7:16 AM IST

Updated : Mar 18, 2021, 9:15 AM IST

ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لے گی تو وہ بھی کمپنیوں میں تالا لگا کر غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں انشورنس کمپنیوں کے ملازمین کی ہڑتال کا اثر دیکھا گیا۔ میرٹھ میں سبھی انشورنس کمپنیوں کے دروازوں پر تالے لٹکے دکھائی دیے۔

میرٹھ میں نجکاری کے خلاف انشورنس کمپنیوں کے ملازمین کی ہڑتال

پرائیویٹ سیکٹر کے خلاف آواز اٹھا رہے ان ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نا کامی کو چھپانے کے لیے سبھی سرکاری کمپنیوں کو پرائیوٹ سیکٹر کے حوالے کر رہی ہے جس کو ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔

ان ملازمین کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہے تو وہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کے ساتھ بھوک ہڑتال اور خود کشی کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پرائویٹ سیکٹر کے خلاف بینک ملازمین کی ہڑتال کے بعد انشورنس کمپنیوں کے ملازمین کی ہڑتال دیکھنے کو ملی جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ نجکاری کے خلاف چلائی جا رہی مہم کا کتنا اثر حکومت پر پڑتا ہے۔

حکومت کو بھی اب اپنے فیصلوں پر ایک بار پھر سے غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روز مرہ کی ہڑتال سے عوام کو نجات مل سکے۔

Last Updated : Mar 18, 2021, 9:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details