اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رکشا بندھن کے موقع پر خواتین کو ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ 'مشن شکتی' کو امرت مہوتسو اور اگست کرانتی سے بھی جوڑا جانا چاہیے۔'
مشن شکتی فیز -3 مہم کے تحت شامل محکموں کے مجوزہ پروگراموں کا ایکشن پلان آج وزیراعلی کے سامنے پیش کیا گیا۔ خیال رہے مشن شکتی کا فیز تھری - 21 اگست سے دسمبر تک چلے گا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'خواتین اور لڑکیوں کی عزت اور حفاظت کے لیے چلائی جانے والی خواتین کی ہیلپ لائن '1090کو دیہی علاقوں میں بھی وسیع پیمانے پر عام کیا جانا چاہیے۔'