اردو

urdu

ETV Bharat / state

Negligence of Saudi Administration سعودی انتظامیہ کی سنگین غفلت، جاوید احمد کے بجائے کسی دوسرے شخص کی لاش بھیج دی گئی

اترپردیش کے جاوید احمد کی سعودی عرب میں چند روز قبل موت ہوگئی تھی۔ لواحقین کی کافی کوششوں کے بعد لاش کو سعودی عرب سے بابت پور ایئرپورٹ روانہ کیا گیا لیکن لواحقین نے یہ کہہ کر لاش لینے سے انکار کر دیا کہ یہ جاوید احمد نہیں ہے۔Negligence of Saudi Administration

جاوید احمد
جاوید احمد

By

Published : Oct 2, 2022, 5:21 PM IST

اترپردیش کے ضلع چندولی کے جاوید احمد کی سعودی عرب میں چند روز قبل موت ہوگئی تھی جس کے بعد لواحقین نے لاش کو چندولی لانے کے لیے بھارتی سفارتخانے اور وزیر خارجہ سے اپیل کی تھی۔ اس کے بعد لاش کو وارانسی ایئرپورٹ بابت پور لایا گیا لیکن لاش جاوید کی نہیں بلکہ کسی اور کی تھی۔ اہل خانہ نے ہفتہ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایشا دوہن سے ملاقات کرکے جاوید احمد کی لاش کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔Negligence of Saudi Administration

دراصل جاوید احمد کا انتقال سعودی عرب کے شہر دمام میں بیماری کے باعث ہوا۔ وہ ایک الیکٹرانکس کمپنی میں کام کرتا تھا۔ اہل خانہ کی کافی کوششوں کے بعد ان کی لاش کو سعودی عرب سے بابت پور ایئرپورٹ روانہ کیا گیا لیکن، لاش جاوید کی نہیں بلکہ کسی اور کی تھی۔ اس واقعہ کے بعد اہل خانہ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کر کے معاملے کی شکایت ہندوستانی سفارت خانے اور وزیر خارجہ جے شنکر سے کی ہے، اہل خانہ نے ٹویٹ کرکے حکومت سے مدد کی بھی درخواست کی ہے۔

جاوید احمد کے اہل خانہ ضلع مجسٹریٹ سے گفتگو کرتے ہوئے

جاوید احمد کے بھائی ندیم جلال نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایشا دوہن سے ملاقات کرکے اسے براہ راست سعودی عرب کی حکومت کی غفلت قرار دیا۔ ندیم نے بتایا کہ 25 ستمبر کو سعودی عرب میں بھائی جاوید کی موت کے بعد تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد ان کی لاش دہلی ایئرپورٹ کے راستے آج وارانسی ایئرپورٹ پہنچی لیکن وہ لاش ان کے بھائی کی نہیں تھی۔ اس غلطی کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے لاش کو جلد از جلد دوبارہ بھیجنے کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بھی سفارتخانے اور وزارت خارجہ سے بات کرکے لاش کو جلد واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details