نوئیڈا:ریاست اترپردیس نوئیڈا میں اتھارٹی نے عوام کی سہولت کے لئے مختلف مقامات پر ٹریفک پول پر ایمرجنسی کال باکسز بھی لگا دیئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 76 ایس او ایس (سیو اوور سول) بکس لگائے گئے ہیں۔ اس ڈبے کا سب سے زیادہ فائدہ سڑک پر چلنے والے لوگوں کو ہوگا۔ ایمرجنسی کے دوران جیسے ہی آپ باکس میں ہیلپ بٹن دبائیں گے ایمبولینس اور نوئیڈا پولیس آپ تک پہنچ جائے گی۔ مجموعی طور پر ضرورت مند اس باکس کے ذریعے براہ راست رابطہ کر سکیں گے اور انہیں فوری مدد فراہم کی جائے گی۔ Instant help at the push
کال کمانڈ سینٹر سے منسلک ہو جائے گی
سڑک کے کنارے امداد کے لئے نصب کئے گئے Save Our Soul (SOS) باکسز میں 'Help' بٹن ہوتا ہے جو براہ راست فون کرنے والے کو سیکٹر-94 میں کمانڈ سینٹر میں بیٹھے آپریٹر سے جوڑ دے گا۔ کنٹرول روم سے آپ کا مسئلہ پوچھا جائے گا۔ جی پی ایس سسٹم سے لوکیشن ٹریس کر کے پٹرولنگ پولیس کی گاڑی یا ایمبولینس اسی جگہ پہنچ جائے گی۔ یہ باکس سیکٹر 16، 18، 25، 31، 53 اور 57 کے علاوہ دیگر مقامات پر ٹریفک لائٹ کے کھمبوں پر لگائے گئے ہیں۔