جونپور: کام میں لاپرواہی کے الزام میں انچارج انسپکٹر معطل - پولیس کی لاپرواہی
اترپردیش کے ضلع جون پور میں ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں ہفتہ کو گورابادشاہ پور تھانہ انچارج انسپکٹر کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا۔
جونپور: کام میں لاپرواہی کے الزام میں انچارج انسپکٹر معطل
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گورا شاہ پور علاقے ددھورا گاؤں میں زمینی رنجش کے سلسلے میں ہوئی مارپیٹ میں ایک شخص کی دوران علاج موت واقع ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں انچارج انسپکٹر،گورابادشاہ پور رام بہادر چودھری نے مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج نہیں کرایا۔
انچارج انسپکٹر کی جانب سے لاپرواہی برتنے کا معاملہ اجاگر ہونے پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار نے انجارچ انسپکٹر رام بہادر چودھری کو معطل کردیا ہے۔ رام پرویش کشواہا کو گورآبادشاہ پور کا نیا تھانہ انچارج بنایا گیا ہے۔