اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : سیلاب متاثرہ علاقوں کا ڈی ایم، ایس پی نے دورہ کیا - کشتی اور اسٹیمر]

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں سریو دریا میں آئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سنیچر کو ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے دورہ کیا۔

بارہ بنکی : سیلاب متاثرہ علاقوں کا ڈی ایم ایس پی نے دورہ  کیا
بارہ بنکی : سیلاب متاثرہ علاقوں کا ڈی ایم ایس پی نے دورہ کیا

By

Published : Aug 2, 2020, 12:17 PM IST

اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے راحت اور تحفظ کے کاموں کا جائزہ لیا اور اپنے ماتحتوں کو ضروری ہداہات دیں۔

بارہ بنکی : سیلاب متاثرہ علاقوں کا ڈی ایم ایس پی نے دورہ کیا

ضلع مجسٹریٹ نے ایک دفعہ پھر نچلے علاقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اونچے علاقوں کی جانب آ جائیں۔

قابل غور ہو کہ بارہ بنکی ضلع کی رام نگر، سرولی غوث پور اور رام سنیہی گھاٹ تحصیل میں سریو دریا میں طغیانی سے سیلاب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سریو دریا کی آبی سطح ابھی خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ ضلع انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

سیلاب متاثرین کو اونچے علاقوں میں لے جانے کے لیے پی اے سی کے جوان کشتی اور اسٹیمر سے عوام کی مدد کر رہے ہیں۔

سیلاب متاثرین کو اونچے علاقوں میں بسایا جا رہا ہے، انہیں حکومت کی جانب سے ترپال اور 15 روز کا راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کے صحت کے لیے دعا اور ڈاکٹروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ نے سرولی غوث پور کے سناواں گاؤں سمیت متعدد گاؤں میں ان انتظامات کا جائیزہ لیا اور یہاں تعنات اپنے ماتحتوں کو ضروری ہدایات دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details