اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں بھلے ہی اسمارٹ سٹی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہوں، لیکن شہر کی سڑکوں کی حالت، گندگی اور آوارہ جانوروں پر قابو پانے میں علی گڑھ انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہے، آئے دن شہر کے مختلف مقامات پر آوارہ جانوروں کی تعداد میں اضافہ اور جانوروں کے عوام پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے۔
اے ایم یو: معصوم بچی پر تین آوارہ کتوں کا حملہ، ویڈیو وائرل - urdu news
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں موجود میڈیکل کالونی( ملازمین کوارٹرز) میں ایک معصوم بچی پر تین آوارہ کتوں نے کیا حملہ، جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا کہ یونیورسٹی میڈیکل کالونی کے موجودہ کوارٹرز میں گزشتہ روز کچھ لوگ ملنے کے لیے آئے ہوئے تھے، جس میں ایک بچی بھی موجود تھی، اس دوران بچی پر اچانک تین کتوں نے حملہ کردیا تھا حالانکہ موقع پر موجود خاتون نے کتوں کو بھگاکر بچی کو بچایا، فی الحال بچی ٹھیک ہے اس کو انجیکشن وغیرہ لگادیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
پراکٹر نے مزید بتایا کہ شہر میں بڑھتے آوارہ کتوں سے متعلق پہلے ہی ہم لوگ ایک شکایت علیگڑھ نگر نگم کو دے چکے ہیں، کیمپس میں کتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے سبب تھوڑا ڈر کا ماحول بنا ہوا ہے۔