مظفر نگر:عیدالاضحیٰ کے تہوار کو دو دن باقی ہیں لیکن اس مرتبہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے جیسی جانوروں کی خریداری نہیں ہورہی ہے۔ بازاروں میں قربانی کے جانور بڑی تعداد میں موجود ہیں، پر خریدار نظر نہیں آر ہے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کا کاروبار کرنے والے حاجی عباد اللہ نے بتایا کہ اس مرتبہ مہنگائی کی وجہ سے جانوروں کی خریداری کم ہوئی ہے۔ جانوروں کی قیمت میں دس سے پندرہ ہزار روپے کا اس مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک خریدار قربانی کے جانوروں کی خریداری نہیں کر پا رہے ہیں۔
Inflation Affects Sacrificial Animal Business: مہنگائی کی وجہ سے قربانی کے جانوروں کا کاروبار متاثر - مظفر نگر نیوز
عیدالاضحیٰ کے تہوار پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے کاروبار پر اس مرتبہ مہنگائی کا زبردست اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ Inflation affects sacrificial animal business
مہنگائی کی وجہ سے قربانی کے جانوروں کا کاروبار متاثر
انہوں نے بتایا کہ ایک تو بڑھتی مہنگائی اور دوسری جانب لوگوں کے کاروبار بھی کم چل رہے ہیں۔ اسی وجہ سے قربانی کے جانوروں کے کاروبار پر بھی اچھا خاصا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بازاروں میں قربانی کے جانور ہیں پر خریدار کم نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Prices of sacrificial animals: رامپور میں قربانی کے جانور کی قیمت میں کمی