اترپردیش کے ضلع کانپور میں مسلم راشٹریہ منچ Muslim Rashtriya Manch کی جانب سے رشتوں کا تہوہار رکشھا بندھن کے عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں آر ایس ایس کے رہنما اندریش کمار نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مسلم خواتین نے اندریش کمار کو راکھی باندھی اور اندریش کمار نے مسلم خواتین کو ان کی تحفظ کا یقین دہانی کرایا۔
اطلاعات کے مطابق کانپور کے مرچنٹ چیمبر ہال میں آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ نے رشتوں کا ایک تہوہار 'رکشھا بندھن' کے عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں آر ایس ایس کے قومی رہنما اندریش کمار کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں مسلم خواتین نے شرکت کی۔ Indresh Kumar address to Muslim women
اندریش کمار نےمسلم خواتین کو رشتوں کی اہمیت سمجھاتے ہوئے رکشھا بندھن کو بہن، بیٹی اور ماں کی حفاظت کرنے کی عہد لینے والا تہوہار بتایا۔ اندریش کمار نے کہا کہ 'سوا آٹھ کروڑ مسلم حضرات کے ظلم و ستم سے سوا آٹھ کروڑ خواتین کو بچانے کے لیے تین طلاق قانون پاس کیا گیا جس سے مسلم بہنوں بیٹیوں اور ماؤں کی حفاظت ہو سکی ہے۔