اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indo Nepal Border Sealed نیپال سرحد دو سے چار مئی کے درمیان سیل رہے گی - مہاراج گنج میں الیکشن ے پیش نظر الرٹ

مہاراج گنج میں ضلع مجسٹریٹ ستیندر کمار نے حکم دیا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اترپردیش میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر مہاراج گنج میں ضلع سے لگنے والی نیپال اور بہار سرحد کو 48 گھنٹے کے لیے سیل کیا جائے گا۔ alert in Maharajganj for election

دو سے چار مئی کے درمیان سیل رہے گی نیپال سرحد
دو سے چار مئی کے درمیان سیل رہے گی نیپال سرحد

By

Published : Apr 24, 2023, 5:43 PM IST

مہاراج گنج: ریاست اترپردیش میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر مہاراج گنج میں پڑوسی ملک نیپال اور بہار ریاست سے منسلک سرحد کو 48 گھنٹے کے لئے سیل کی جائیں گی۔ ڈی ایم ستیندر کمار نے بتایا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے ضمن میں مہاراج گنج میں بلدیاتی الیکشن کو شفاف طریقے سے منعقد کرانے کے لئے نیپال کے ساتھ منسلک بین الاقوامی سرحد اور بہار کے ساتھ منسلک قومی سرحد ووٹنگ کی مدت سے 48 گھنٹے قبل یعنی دو مئی شام چھ بجے سے ووٹنگ کے اختتام چار مئی شام چھ بجے تک سیل رہے گی۔ اس مدت میں بین الاقوامی وبین ریاستی سرحد پر سماج دشمن عناصر کی آمدورفت کو روکنے اور الیکشن کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کے لئے سرحد سیل کرتے ہوئے سخت پٹڑولنگ کی جائے گی اور سبھی اہم مقامات پرناکہ قائم کر کے چیکنگ کی جائے گی۔

ڈی ایم ستیندر کمار نے بتایا کہ پولیس اور ایس ایس بی کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور تحقیقاتی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں انتشار پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیپال نے بارہ 2 حلقے کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر نیپال کے جنوبی ضلع بارہ کی بھارت کے ساتھ لگنے والی سرحد کو 72 گھنٹے کے لیے سیل کر دیا تھا۔ وہیں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک ضلع میں شراب کی فروخت اور سپلائی پر پابندی بھی عائد کر دی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details