کانپور: آئی آئی ٹی کانپور میں تیز رفتار سے چلنے والا ایک سپر کمپیوٹر نصب کیا گیا ہے۔ یہ کمپیوٹر آئی آئی ٹی کانپور اور سی ڈی اے سی کے مابین آن لائن معاہدے کے بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔
یہ سپر کمپیوٹر موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متعلق تحقیق میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ آب و ہوا کی تبدیلی، آکاش گنگا، لائف اسٹائل وغیرہ کی تحقیق میں مدد کرے گا، یہ سپر کمپیوٹر 1.3 پینٹا فلاپ کی رفتار سے کام کریں گا۔