اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ پولیس کا رویہ صحیح نہیں' - protest against caa and nrc

ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں انڈین یونین مسلم لیگ کے دفتر پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں احتجاج کے دوران ہوئے تشدد اور مظاہرین کے ساتھ پولیس کے خراب رویے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس
پریس کانفرنس

By

Published : Dec 25, 2019, 9:15 PM IST

پریس کانفرنس میں انڈین یونین مسلم لیگ کے نیشنل جوائنٹ سیکریٹری کوثر حیات خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جوب رتاؤ کیا گیا ہے وہ صحیح نہیں تھا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی عوام شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہے اسی کو لے کر پورے ملک میں احتجاج ہو رہے ہیں، عوام کسی بھی قیمت پر شہریت ترمیمی قانون کو برداشت نہیں کرے گی۔

انڈین یونین مسلم لیگ نے وزیراعظم نریندر مودی، ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک میمورنڈم بھیج احتجاج کے دوران ہونے والے تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس

اس میمورنڈم میں لکھا ہے کہ

1: احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے مظاہرین کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے۔

2: پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے بے گناہوں کے خلاف جو مقدمے درج کیے گئے ہیں ان مقدموں کو فورا واپس لیا جائے۔

3: جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ندوۃ العلماء لکھنؤ میں پولیس کی جانب سے کیے گئے غلط برتاؤ کی اعلی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔

کوثر حیات خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے طلبأ و طالبات کے ساتھ اس طرح کا ظالمانہ سلوک بےحد شرمناک ہے اس واقعہ کے بعد اب تعلیمی اداروں میں طلباء اپنے آپ کو محفوظ نہیں مان رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details