میرٹھ: ریاست اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے حکمراں جماعت بی جے پی کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں نے وارڈ سطح پر اپنی تیاریاں شروع کر دی ہے ۔Indian Union Muslim league Orginse Political Rally In Meerut
میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا اجلاس میرٹھ میں نبّے وارڈوں کے لئے آزاد امیدواروں کے علاوہ پارٹی نشان پر امیدواروں کے انتخاب کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں میں سماجوادی، بی ایس پی، کانگریس کے علاوہ مجلس اور مسلم لیگ نے بھی اپنے اُمیدوار اتارنے کی تیاری کر مکمل لی ہے۔
میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا اجلاس اسی سلسلے میں میرٹھ میں آل انڈیا مسلم لیگ یوتھ ونگ نے جلسے کا انعقاد کرتے ہوئے مسلم اور دلتوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے زمینی سطح پر کوششیں تیز کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:AIMPLB On Unifrom Civil Code یکساں سول کوڈ ناقابل قبول اور ملک کے لئے نقصاندہ، مسلم پرسنل لا بورڈ
میرٹھ میں مسلم اکثریتی آبادی والے تقریباً تیس وارڈوں کے لئے سیاسی جماعتوں کے درمیان کھینچ تان جاری ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کا دعویٰ ہے کہ ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ نمائندوں کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔Indian Union Muslim league Orginse Political Rally In Meerut