اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں انڈین روٹی بینک کی جانب سے فٹ پاتھ پر موجود ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کیا گیا۔
نئے سال پر نیا سویرا پروگرام، دیکھیں ویڈیو یہ پروگرام پورے ملک میں ایک ساتھ چلایا گیا ہے، جس میں ضرورت مندوں کو اس کڑاکے کی ٹھنڈ میں کمبل اور ضرورت کی چیزیں روٹی بینک کی جانب سے فرائم کی گئیں۔
نئے سال کے موقع پر انڈین روٹی بینک نے نیا سویرا پروگرام شروع کیا ہے۔
انڈین روٹی بینک کے فاؤنڈر وکرم پانڈے نے بتایا کہ 'ہم پچھلے تین برسوں سے انڈین روٹی بینک کی جانب سے نئے سویرے کا پروگرام کر رہے ہیں، جس میں ہم ضرورت مندوں کو ضرورت کی چیزیں مہیا کراتے ہیں۔'
اس کڑاکے کی ٹھنڈ میں پورے ہی ملک میں ایک ساتھ جو بھی ضرورت مند غریب مفلس لوگوں نظر آئے، ان کو کمبل بانٹے گئے ہیں۔
وکرم نے مزید کہا کہ پورے ملک میں قریب 10 ہزار کمبل ضرورت مندوں کو دیا گیا۔