اترپردیش کے شہر رامپور میں بھی اب انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کی طرز پر منی آئی پی ایل ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ رامپور کے شہید اعظم اسٹیڈیم میں 7 نومبر 2021 سے شروع ہونے والا ہے، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
رامپور میں آج انڈین پریمیئر لیگ منی ٹورنامنٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کیا گیا۔ وہیں آئی پی ایل منی کے کوآرڈینیٹر نوید خاں نے ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رامپور اور دیگر اضلاع کے ہمارے نوجوانوں کے اندر کافی صلاحیتیں ہیں، لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے کوئی پلیٹ فارم نہیں مل پاتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت رامپور میں ان کی اسپورٹس ایسوسی ایشن آئی پی ایل منی منعقد کرنے جا رہی ہے۔
نوید خان نے کہا کہ یہ کل ہند سطح کا آئی پی ایل منی ٹورنامنٹ ہوگا، جس کا آغاز 7 نومبر سے شہید اعظم اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔