غور طلب ہے کہ محکمہ صحت مسلسل ایئر پورٹ کے رابطے میں ہے اور چین سے آنے والے لوگوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔
محکمہ صحت کو ایئرپورٹ اتھارٹی سے اطلاع ملی تھی کہ تقریباً 150 افراد بھارت آئے ہیں۔
چین سے لوٹے بھارتی لوگوں کا طبی جانچ جاری وہیں چین سے واپس آنے پر، ان میں کورونا وائرس کی علامت موجود ہوسکتی ہے۔ اس لیے طبی جانچ کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:شاعرہ شائستہ ثنا نے سی اے اے مخالف احتجاج کی حمایت کی
اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر این کے گپتا کا کہنا ہے کہ '150 افراد میں سے 50 فیصد کی طبی جانچ کی گئی ہے اور ان کی باقی ٹیمیں آج پہنچ کر طبی جانچ مکمل کریں گی۔ محکمہ صحت کی طرف سے اس میں کوئی بھی غفلت نہیں برتی جارہی ہے۔'
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کو دیگر محکموں کی مدد بھی حاصل ہو رہی ہے۔ ریپڈ رسپانس ٹیم کو دوسرے محکموں نے بھی مدد فراہم کی جس کی وجہ سے انہیں چین سے ڈیڑھ سو افراد کو تلاش کرنا آسان ہوگیا۔