اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hajj 2023 Agreement ہندوستان کے سعودی عرب کے ساتھ حج 2023 کے معاہدے کا خیرمقدم

علیگڑھ حج کمیٹی کے ذمہ داران اور حج کے خواہش مند افراد نے ہندوستان کے سعودی عرب کے ساتھ حج 2023 کے لئے ایک معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔معاہدے کے بعد امسال تقریبا 175000 بھارتی حج کے لئے مکہ روانہ ہو سکتے ہیں ۔Hajj 2023 Agreement

ہندوستان کے سعودی عرب کے ساتھ حج 2023 کے معاہدے کا خیرمقدم
ہندوستان کے سعودی عرب کے ساتھ حج 2023 کے معاہدے کا خیرمقدم

By

Published : Jan 11, 2023, 1:21 PM IST

ہندوستان کے سعودی عرب کے ساتھ حج 2023 کے معاہدے کا خیرمقدم

علیگڑھ:ذی الحج کا مہینہ اسلامی سال کا آخری مہینہ ہوتا ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس مہینے میں حج اور قربانی کی دو بڑی عبادتیں مسلمانوں کو عطا فرمائی ہیں۔ حج کے لئے دنیا بھر سے مسلمان حرمین شریفین میں جمع ہوتے ہیں اور 8 ذی الحج سے لے کر 13 ذی الحج تک حج ادا کرتے ہیں۔ Indian Muslim Welcome Hajj 2023 Agreement

اس کے علاوہ وہ حج سے پہلے یا بعد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روزہ اطہر پر حاضری دیتے ہیں، مسجد نبوی میں نمازیں ادا کرتے ہیں اور برکات و سعادتیں حاصل کر کے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔

رواں برس ہندوستان کے سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔اس معاہدے کے تحت ہندوستان سے تقریبا 175000 عازمین حج کے لئے روانہ ہو سکتے ہیں۔

ہندوستانی عازمین حج کے لئے 175000 نشست کے معاہدے پر دستخط کا علیگڑھ حج کمیٹی کے ٹرینر حاجی عبدالصمد نے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ عازمین حج کے لئے یقینا خوشی کی خبر ہے،

ضلع علیگڑھ سے ہر سال تقریبا 800 عازمین حج اپنی درخواستیں دیتے ہیں لیکن تقریبا 400 مختص نشست کے سبب ہی سب لوگ حج ادا کرنے نہیں جاپاتے تھے، حج کی نشستوں میں اضافہ کے سبب اب پہلے کے مقابلے زیادہ عازمین حج حرمین شریفین حج کی ادائیگی کے لئے جا سکتے ہیں۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، شعبہ دینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان اختر کا کہنا ہے حج کی نشستوں میں اضافہ ہونا ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے خوشی کی خبر ہے، ہندوستان میں جو صاحب حیثیت مسلمان ہیں۔ وہ پہلے کے مقابلے اب زیادہ تعداد میں حج کی ادائیگی کے لئے جا سکتے ہیں، اضافی نشستوں پر جانے والے عازمین حج کو ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے بھی دوائیں کرنی چاہئے۔

حکومت سے اپیل کرتے ہوئے ریحان نے کہاکہ مستقبل میں ہندوستانی عازمین حج کے لئے زیادہ سے زیادہ نشستوں میں اضافہ کیا جائے، دو لاکھ سے زیادہ نشستیں فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Mushaira in Muzaffarnagar مظفرنگر میں ’ایک شام شاز جہانی کے نام’ کے عنوان پر مشاعرہ کا اہتمام

واضح رہے گزشتہ تین برسوں سے کورونا وبا کے سبب ہندوستانی عازمین حج کی نشستیں محدود تھی جن کو معاہدے پر دستخط کرکے سال 2023 کے لئے بڑھا کر تقریبا 175000 کردی گئی۔ Indian Muslim Welcome Hajj 2023 Agreement

ABOUT THE AUTHOR

...view details