مرادآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتردیش کے تمام اضلاع میں بابری مسجد شہادت کی 30 ویں برسی کے موقع پر احتجاجی جلسوں کا انعقاد کئے گئے ہیں۔ Indian Muslim League Observed Masjid Safety Day In Moradabad مراد آباد میں انڈین یونین مسلم لیگ نے گزشتہ چھ دسمبر کو یوم مسجد تحفظ کے طور پر منایا۔اس موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ کے کارکنان اور قومی شریک سیکرٹری کوثر حیات خان نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے کا اہتمام کیا۔
انڈین یونین مسلم لیگ نے مسجد کی حفاظت کا دن منایا مسجد سیفٹی ڈے کے سلسلے میں عرخداشت ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ نے انڈین مسلم لیگ کے کارکنان کو جلوس کو آگے بڑھانے کے بجائے گھر واپس جانے کا مشورہ دیا ۔
انڈین یونین مسلم لیگ نے یوم مسجد تحفظ کے موقع پر ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ ہند اور مرکزی حکومت کو ضلع افسر کے ذریعہ بھیجوایا۔ میمورنڈم کے ذریعہ کہا گیا کہ کچھ انتشار پسند عناصر کی طرف سے مساجد کے خلاف مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے۔ ملک اور مندروں کو تباہ کیا جا رہا ہے جسے جھوٹا دعویٰ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Babri Masjid Demolition Case بابری مسجد انہدام کیس میں بریت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
ملک میں مذہبی مقامات کے تحفظ کے ایکٹ 1991 کی موجودگی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کی مساجد کے خلاف مہم کے حوالے سے حکومت اور عدالتوں کا رویہ درست نہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے، اس قسم کی مہم سے خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ اور ملک کے مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور ملک کے مسلمان اپنی جان، مال اور مساجد کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
انڈین یونین مسلم لیگ نے عزت مآب صدر اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر بابری مسجد کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور کاشی اور متھرا کی مساجد کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ غدار اور دہشت گرد قرار دے کر فوری گرفتار کیا جائے۔Indian Muslim League Observed Masjid Safety Day In Moradabad