ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی ضلعی صدر ڈاکٹر منیشا سنگر نے بتایا کہ کورونا کے قہر کے درمیان ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے جس طرح بے لوث خدمات انجام دی ہیں اور عوام کے علاج و معالجہ کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے، وہ نہ صرف قابل تحسین بلکہ لائق تقلید بھی ہے۔
وہیں لاک ڈاؤن میں شہر بنارس کی جو تصاویر دیکھنے کو مل رہی تھی وہ یقیناً تاریخی تھی۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ہر سال اپنے کلینڈر کو ایک تھیم پر شائع کرتا ہے، لیکن رواں برس 2021 کے کیلنڈر میں لاک ڈاؤن کی ان کی تصاویر کو شائع کیا ہے جو اس خطرناک دور کی یادوں کو تازہ کرتی رہیں گی۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی منفرد پہل، 2020 کو ایسے یادگار بنایا مزید پڑھیں:
ڈاکٹر منیشا نے بتایا کہ ان تصاویر کے نیچے کیپشن بھی لکھا گیا ہے، جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ تصاویر کس جگہ کی ہیں اور کیا بتا رہی ہیں۔