انڈو یوروپ اسپورٹس کے ڈائریکٹر وسیم علوی ملک نوجوانوں میں فٹبال کو فروغ دینے کے لیے کافی سرگرم ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے کھلاڑیوں کو تلاش کر کے ملکی فٹبال کے منظر نامے پر لانے کا ہدف تعین کیا ہے۔
نئی دہلی کے پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب تک یو ای ایف اے پرو لائسنس یافتہ کوچیز بھارت کا دورہ کر چکے ہیں۔ گزشتہ چار سالوں میں 1800 کھلاڑی ان غیر ملکی کوچیز کی نگرانی میں فائدہ حاصل کر چکے ہیں۔
اس تناظر میں انڈو یورو اسپورٹس کے تعاون سے ینگ بوائز فٹبال کلب اور بی یو ایف سی فٹبال کلب اتراکھنڈ نے پہلی مرتبہ ایلیٹ اکیڈمی قائم کیا ہے۔ یہ ایلیٹ اکیڈمی غیرملکی کوچیز کی نگرانی میں بھارتی بچوں کو فٹبال کے رموز سکھائیں گے۔ ان بچوں کو غیر ملکی معیار کی کو چنگ مہیا کرائی گی۔ ان دونوں کلبوں نے یورپین اور شمالی امریکی کوچیز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ کوچیز بھارت میں آکر ان کلبوں کے بچوں کو ٹریننگ دیں گے۔ ان میں ہنگری، جرمنی، ہالینڈ اور میکسیکو کے کوچیز شامل ہیں۔
میکسیکو کے کوچ ڈیوڈ فرنانڈیز یکم اپریل سے قومی دارالحکومت دہلی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں اس کا آغاز ہوگا جس میں میکسیکو کے کوچ ڈیوڈ فرنانڈیز دو ہفتوں تک کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے جس میں 300 کھلاڑی کی شرکت متوقع ہے۔ مستقبل میں شمالی بھارت میں 30 سے زیادہ فٹبال اکیڈمی کھولنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔