نئی دہلی:کورونا وائر کی وجہ سے سیزن 2020 اور 2021 کے مقابلے منعقد نہیں ہو سکا تھا لیکن اس مرتبہ ہیرو ویمنزانڈین اوپن 2022 ایونٹ جوش و خروش کے ساتھ انعقاد کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔کیونکہ اس سال کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ India's Premier Women's Golf Event Start On 20rd October
پچھلے ایڈیشن کے پانچ چیمپئن پہلے ہی اپنی انٹریز بھیج چکی ہیں۔ایونٹ میں دنیا کے 20 ممالک کے مجموعی طور پر 114 گالفرز شرکت کریں گی۔جن کھلاڑیوں نے حصہ لیا ان میں بھارت کی پہلی اور واحد ہیرو ویمنز انڈین اوپن کی فاتح ادیتی اشوک شامل ہیں، جنہیں اب ایل پی جی اے میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ادیتی نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں 2021 میں ہندوستان کی نمائندگی کی، جہاں وہ ایک اسٹروک کی وجہ سے تمغہ حاصل کرنے سے محروم رہی۔
اس سال ایونٹ کے لیے $400,000 کی انعامی رقم ہے۔ نیز یہ ایونٹ بہت سے کھلاڑیوں کو 2023 کے لئے اپنی پوزیشنیں محفوظ کرنے یا اگلے سیزن سے پہلے اپنی درجہ بندی کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔