اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Cabinet Minister Gulabo Devi بھارت ہندو راشٹر ہی ہے اس میں شک کیوں: گلاب دیوی - اترپردیش اردو نیوز

اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے ثانوی تعلیم گلاب دیوی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک ہندو راشٹر ملک ہی ہے اس میں شک کیوں کیا جارہا ہے۔۔۔؟

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 10, 2023, 7:29 AM IST

بھارت ہندو راشٹر ہی ہے اس میں شک کیوں : گلاب دیوی

سنبھل:ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے چندوسی اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی و وزیر مملکت برائے ثانوی تعلیم گلاب دیوی نے ثانوی تعلیم بورڈ کی کتابوں سے متعلق کہا کہ تعلیمی بورڈ صرف زراعت اور ہندی زبان کی کتابیں شائع کرتا ہے۔ باقی تمام کتابیں نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ NCERT کے ذریعے چھاپی جاتی ہیں، ہم این سی ای آر ٹی کے ذریعے چھپنے والی کتابوں میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ علی گڑھ کا نام تبدیل کرکے ہری گڑھ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی وقتاً فوقتاً حکومتوں نے شہروں کے نام تبدیل کیا ہے۔ علی گڑھ کا نام پہلے بھی کسی نے تبدیل کیا ہوگا۔

حال ہی میں سادھوی پراچی کے ذریعے دیئے گئے بیان، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طلاق اور حلالہ سے چھٹکارا پانے کے لیے مسلم لڑکیوں کو ہندو لڑکوں سے شادی کرنی چاہیے، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر گلاب دیوی نے کہا کہ جس کی ثقافت اور سوچ ایک جیسی ہوتی ہے وہ اسی بنیاد پر فیصلہ لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سادھوی پراچی کے اس بیان پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی سب کا اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے۔ سادھوی پراچی کے ہی بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی آبادی کم ہو رہی ہے، اس لیے ہر ہندو خاندان کو چالیس بچوں کو جنم دینا چاہیے، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر گلاب دیوی نے کہا کہ وقت اور حالات کے مطابق انسان فیصلہ کرے گا۔ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں، ہمارے خاندان میں بھی دس افراد تھے جن میں 6 ماموں اور 4 خالہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : NCERT Syllabus Change این سی ای آر ٹی نے کتابوں سے آر ایس ایس، گاندھی جی اور گوڈسے سے متعلق حصہ ہٹایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details