لکھنؤ: اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی Ex CM Mayawati نے یوم آزادی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جشن، آزادی کا یہ تہوار 75 سال کے اب تک کے سفر کا جائزہ لینے کا موقع دیتا ہے۔ Independence Day gives an opportunity to review 75 years of independence
یہ بھی پڑھیں:
اپنے مبارکبادی پیغام میں انہوں نے کہا، ’’آزادی کی 75ویں سالگرہ Independence Day 2022پر ملک اور دنیا میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ براہِ کرم ہر ایک کی خوشی، امن، خوشحالی اور سلامتی وغیرہ کے لیے اپنی آئینی فکر، جدوجہد اور تعاون جاری رکھیں۔ اسی میں ملک اور اہل وطن کا وقار، شہرت اور بلندی مضمر ہے۔
مایاوتی نے ہم وطنوں سے 75 سال کے ترقی کے سفر کا جائزہ لینے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ جائزہ لینے کا بھی موقع ہے کہ ملک نے سماجی، معاشی، سیاسی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات کے شعبے میں کتنی اچھی اور بامعنی ترقی کی ہے۔ مزید یہ کہ ذاتی مفاد اور سیاسی طور پر تنگی وغیرہ سے آزاد ہوکر کام کرنے کا عہد کریں۔ خیال رہے کہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ملک اسے آزادی کے امرت مہوتسو کے طور پر منا رہا ہے۔
یو این آئی