اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسکولز کے ساتھ ساتھ مدرسوں میں بھی یوم آزادی کی تقریب منعقد - Independence Day celebrations were held in schools

پورے ملک کے ساتھ ساتھ نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی کے مختلف مقامات پر 75 ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

مدرسوں میں بھی یوم آزادی کی تقریب منعقد
مدرسوں میں بھی یوم آزادی کی تقریب منعقد

By

Published : Aug 16, 2021, 9:04 PM IST

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا سے متصل کھوڑا کالونی کے جامعہ دارالقرآن مدرسہ میں 75ویں یوم آزادی تقریب پورے اہتمام اور جوش وخروش سے منائی گئی۔ یہ تقریب مدرسہ کی چھت پر منعقد کی گئی۔

جامعہ دارالقرآن کے بانی اور ڈائریکٹر مفتی منصور عالم قاسمی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر جامعہ دارالقرآن کے صدر پھول حسن، سیکریٹری محمد آزاد اور نوئیڈا سماج وادی پارٹی لوہیا واہنی کے نائب صدر اور ترجمان نور حسن بھی موجود تھے۔

جامعہ دارالقرآن مدرسہ

پورے ملک کے ساتھ ساتھ دارالحکومت دہلی کے تری لوک پوری کے بلاک نمبر 27 میں بھی مشن تعلیم کے بینر کی زیر اہتمام یوم آزادی کا جشن جوش وخروش سے منایا گیا۔

پر چم کشائی کے بعد وطن عزیز سے محبت کے اظہار کے لئے بچوں نے ملی نغموں پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ معصوم بچوں نے اپنے معصومانہ طرز عمل سے سب کا دل جیت لیا۔

مشن تعلیم کے بینر کی زیر اہتمام یوم آزادی کا جشن

یہ بھی پڑھیں: Independence Day 2021: ملک بھرمیں آزادی کی 75ویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا

اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے پنیت انکلیو ہاوی خانقاہ لونی میں 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

مشن بلڈ ڈونیشن میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ کیمپ کے انعقاد میں نوشاد سیفی، محمد احمد، سلمان ملک اور منان علی نے نمایاں رول ادا کیا۔

طبی ماہرین کے مطابق خون کا عطیہ کرنا دوران خون کے نظام میں بہتری لانے کا باعث بنتا ہے۔ خون کا عطیہ کرنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ 80 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر عطیہ خون کیمپ

یوم آزادی کے مبارک موقع پر اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے سیکٹر 31 کے نٹھاری گاؤں میں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پرچم لہرایا۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پرچم لہرایا

اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے سابق ضلع ترجمان راگھویندر دوبے نے کہا کہ 'ہمارے ہزاروں مجاہد آزادی نے ملک کو آزاد کرانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ برطانوی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور انگریزوں کو ہندوستان چھوڑنا پڑا۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پرچم لہرایا

ابھی بھی ہمیں ناخواندگی، بے روزگاری، عدم مساوات، امیر غربت، معاشرتی امتیاز کے خلاف آزادی کے لیے لڑنا ہے۔ ہمارا ملک مختلف زبانوں ملبوسات کے باوجود تنوع میں اتحاد کی سب سے خوبصورت مثال ہے۔ آئیے ہم سب عہد کریں کہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details