مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ ملک بھر میں آزادی کا 75 واں جشن منایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لیے تمام مذاہب کے رہنماؤں نے اپنی جان، و مال کی قربانی پیش کرکے آزادی دلائی ہے، لہذا ہمیں اس گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ساتھ مل جل رہنا ہے۔ Independence Day Celebration
Independence Day Celebration نفرت پھیلانے والے لوگ ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے - رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن
مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے رکن ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی، جس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں، وہ ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔ ST Hasan Statement on Hatred
ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی گنگا جمنا تہذیب کی مثال دیگر ممالک میں دی جاتی ہے لیکن آج کے اس دور میں کچھ شرپسند عناصر ہیں جو نفرت پھیلانے کا کام کررہے ہیں وہ ملک کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک میں کبھی ترنگا نہیں لہرایا آج وہ مسلمانوں سے ملک کی وفاداری کا ثبوت مانگتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جن کا بھارت کی آزادی کے لیے ایک رکن بھی شہید نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ جو ملک میں نفرت پھیلانے کاکام کریں وہ ملک کا وفادار نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:UP ATS Arrested A Suspected Youth اترپردیش اے ٹی ایس نے ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کیا