بھارت کی 77ویں یوم آزادی کا جشن پورے ملک میں بڑی شان سے منایا جا رہا ہے-عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کو بھی یوم آزادی کے موقع پر دلہن کی طرح سجائی گئی ہے۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ تقریبا 150 مجاہدین آزادی کو بھی یاد کیا۔ جن میں سے تقریبا 40 مجاہدین آزادی کی تصاویر یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری اور یونیورسٹی ڈک پوائنٹ پر لگائی گئی ہیں۔جسن یوم آزادی تقریب کے موقع پر کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے رجسٹرار محمد عمران کے ساتھ تاریخی عمارت اسٹریچی ہال پرچم کشائی کرنے کے بعد خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے 77ویں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت شروع کئے گئے نئے کورسز کا ذکر کیا۔
میرٹھ میں بھی مختلف شعبوں کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بھی پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔اس کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے شہر میں ترنگا ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس نوجوانوں نے جوش و خروش حصہ لیتے ہوئے آزادی کے 77وے جشن کو پر سکون ماحول میں منایا۔جشن یوم آزادی کی 77 وی سالگِرہ کے موقع پر میرٹھ میں بھی مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ مدارس اسلامیہ کے مراکز پر بھی منایا گیا۔ میرٹھ کے مختلف مدارس کے منصبیہ عربی کالج مدرسہ محمودالسلام میں آج کے دن کو ایک تہوار کی شکل میں مناتے ہوئے پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی۔ اور موقع پر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کر تے ہوئے نوجوان نسلوں کو ان کی قربانی کی اہمیت کو بیان کیا۔
جمعیۃ علمائے ہند کی اپیل پر مظفر نگر کے مدراس میں یوم آزادی کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ منگل کی صبح مظفر نگر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری مدارس میں پرچم کشائی کی گئی اور اس کے بعد مدرسہ میں زیر تعلیم تمام طلباء اور مدرسہ کے ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے اساتذہ نے قومی ترانے کو گایا اور ملک کی ازادی میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ملک ہندوستان میں آج جشن یوم ازادی دھوم دام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اجمیر شریف درگاہ میں انڈین آرمی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں ترنگا چادر پیش کی گئی۔ یہ چادر کرناٹک کے زائرین وفد نے خادم سید سجاد علی کے ساتھ خواجہ صاحب کے دربار میں پیش کی اور ملک میں امن امان کی دعا مانگی۔
کانپور کے مسٹن روڈ پر آزادی کی پہلی پرچم کشائی رات 12 بجتے ہی شروع ہو جاتی ہے، لوگ ازادی کے جشن میں ڈوب جاتے ہیں شہر کے تمام بڑے اور ازادی کی تحریک سے وابستہ مجاہد ازادی کے خاندان کے لوگ بھی اس جشن میں ضرور شریک ہوتے ہیں۔ جب ہندوستان 1947 میں ازاد ہوا تھا اس وقت رات 12 بجتے ہی ازادی کا پہلا پرچم کانپور کے مسٹن روڈ پر اس وقت کانگرس کے لیڈر شیو نارائن ٹن ڈن نے پھیرایا تھا۔ جب سے آج تک کانگرس پارٹی اس روایت کو قائم کیے ہوئے ہے اور ہر سال رات 12 بجتے ہی مسٹن روڈ پر آزادی کا بھارتی ترنگا پھہرایا جاتا ہے۔