اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں جرائم کے معاملات میں اضافہ - Miscreants have targeted three women in the past two days

گریٹر نوئیڈا میں بائیکرز گینگس مسلسل نئی نئی وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔ لیکن پولیس انہیں پکڑنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔

نوئیڈا میں جرائم کے معاملات میں اضافہ
نوئیڈا میں جرائم کے معاملات میں اضافہ

By

Published : Aug 4, 2021, 8:42 AM IST

اترپردیش حکومت مسلسل یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ریاست میں جرائم پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم حالات اس کے برعکس ہیں۔

گریٹر نوئیڈا میں موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے گزشتہ دو دنوں میں تین خواتین کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کی وجہ سے خواتین میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ دوسری جانب بائیکرز گینگس لگاتار نئی نئی وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔ پولیس ان شرپسندوں مسلسل تلاش کر رہی ہیں۔ لیکن اب تک انہیں پکڑنے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔

ویڈیو


اس درمیان موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر ڈیلٹا II میں گھر کے باہر ٹہل رہی ایک خاتون کو نشانہ بنایا۔ اس کے گلے سے زنجیر جھپٹ کر فرار ہوگئے۔ بعد ازاں سیکٹر الفا ون میں شرپسندوں نے ایک خاتون کے گلے سے زنجیر چھیننے کی کوشش کی لیکن زنجیر خاتون کے دوپٹے میں الجھ گئی۔ ہمت دکھاتے ہوئے خاتون نے شرپسندوں کا پیچھا کیا، لیکن وہ آسانی سے فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:

دوسری جانب بادل پور کے کوتوالی علاقے میں موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے بینک سے پیسہ نکال کر باہر جارہی خاتون کو نشانہ بنایا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شرپسند مسلسل واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ لیکن پولیس انہیں پکڑنے میان ناکام ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details