ریاست اترپردیش کے شہر بنارس یوں تو لنگڑا آم کے لیے مشہور ہے لیکن یہاں کا چوسا آم بھی کافی لذیذ ہوتا ہے۔ اس آم میں خوشبو اور مٹھاس ایسی ہوتی ہے جو شہر کو معطرکر دیتی ہے۔
سیزنی آم عوام کے دسترس سے باہر اس سال آم بہت ہی کم مقدار میں دکھائی دیئے، لنگڑا آم تو بازار میں تھا ہی نہیں چوسا بھی بہت ہی کم تعداد میں نظر آیا اور اس کی قیمت آسمان پر ہے جس کی وجہ سے وہ عوام کی پہنچ سے دور ہے۔
عام طور سے یہ آم 40 اور 50 روپے کلو ملتا تھا لیکن رواں برس یہ 90 اور 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہ عوام کی دسترس سے کافی دور ہے۔
اس سلسلے میں جب آم کے دکان داروں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ آم کی پیداوار میں کمی کے سبب قیمت زیادہ ہے اور چوسا آم زیادہ دنوں تک رہتا بھی نہیں ہے۔ یہ آم بہت ہی خاص ہے اس کی خوشبو اور ذائقے لا جواب ہے۔