ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں تیزی سے ویکسینیشن سینٹر میں اضافہ کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے قبل لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے ہسپتال و طبی مراکز میں جانا پڑتا تھا۔
وہیں ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے فیصلہ لیا ہے کہ 'جولائی ماہ میں بنارس میں تقریباً 300 ویکسینیشن سینٹر کا قیام ہوگا جہاں پر بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔'
گزشتہ دنوں بنارس کے مسلم اکثریتی علاقہ مدنپورہ میں واقع مدرسہ رحمانیہ میں کیمپ لگایا گیا تھا جہاں پر بڑی تعداد میں عوام نے کورونا ویکسین لگوایا، اس کے بعد اب بنارس کے للا پورہ علاقے کے مسلم گرلز انٹر کالج میں کووڈ ویکسینیشن کا عمل جاری کیا گیا ہے۔ للا پورہ علاقے میں گزشتہ پانچ دن میں ہی چار سو سے زائد افراد نے ویکسین لگوائی۔ جب کہ 45 برس سے زائد کے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔