دہلی سے متصل نوئیڈا میں کی جارہی ٹیسٹنگ سے یہ واضح ہے کہ دارالحکومت ہی ضلع میں کورونا انفیکشن میں اضافے کی وجہ ہے۔ کل تک سرحد پر ہونے والی کورونا جانچ میں 179 میں سے 9 افراد مثبت پائے گئے تھے، جب کہ ضلع کے 2712 افراد میں سے صرف 27 ہی مثبت پائے گئے۔ یعنی کہ ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی ٹیسٹنگ میں مثبت شرح صرف 1 فیصد ہے اور سرحد پر ہونے والی ٹیسٹنگ میں مثبت شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے بتایا کہ دہلی کی وجہ سے ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
ہر روز نوئیڈا سے ہزاروں لوگ دہلی جاتے ہیں اور دہلی سے نوئیڈا آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان دنوں انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔