میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے سبب اب اس سے ہونے والی اموات میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ میرٹھ کے شمشان گھاٹ اور قبرستانوں میں گزشتہ ایک ہفتے میں تدفین اور کریمیشن کے لیے لائے جا رہے مردوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔
میرٹھ: قبرستان اور شمسان گھاٹ میں مردوں کی تعداد میں اضافہ ریاست اترپردیش میں کورونا انفیکشن کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اور اب اس کے انفیکشن سے ہونے والی اموات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
میرٹھ کے شمشان گھاٹ پر جہاں پہلے 08 سے 10 مردے پہنچتے تھے وہیں اب ان کی تعداد بڑھ کر 20 سے 25 تک پہنچ گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی ان کے کریمیشن کے لیے الگ سے پلیٹ فارم تیار کیے جا رہے ہیں۔جبکہ قبرستان میں 08 سے 10 جنازے روزانہ کی طرح ہی آرہے ہیں۔
قبرستان کے متولی کا کہنا کہ جب سے کورونا سے اموات کی بات سامنے آئی ہے تب سے اب تک صرف دو جنازے کورونا کے تدفین ہوئے ہیں حالانکہ اس موقع پر احتیاط برتی جا رہی ہے۔
میرٹھ میں کورونا کا قہر اب عوامی زندگی کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔ اس سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔اور خاص کر ہر عام و خاص کو حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائیڈ لائن پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہوگا اسی وقت ہم کورونا کو ہرا سکتے ہیں۔