نوئیڈا: گوتم بدھ نگر میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کو روکنے کے لئے انتظامیہ زیرو گراؤنڈ پر کام کررہا ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے جہاں ایک طرف شہریوں کو کورونا سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ وہیں دوسری طرف شہریوں کو انتباہ بھی کیا جارہا ہے تاکہ ضلع میں کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کیا جاسکے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ افسران کو واضح طور پر کہا ہے کہ 'کوئی بھی ادارہ یا فرد کووڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے پایا جائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔'
وہیں ڈی ایم نے کانٹیکٹ ٹریسنگ نگرانی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جائے اور اسپتالوں میں مناسب انتظامات کئے جائیں تاکہ بڑھتے مریضوں کا ممکنہ علاج ہو سکے۔