نوئیڈا: گوتم بودھ نگر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ضلع میں 74 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو افراد کے مرنے کی بھی اطلاع ہے۔
نوئیڈا: کورونا کے معاملے میں اضافہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت، لوگوں سے سماجی فاصلے پر مستقل عمل کرنے کی تاکید کر رہی ہے جبکہ عوام مسلسل غیر ذمہ دارانہ رویہ اور لاپروائی برت رہی ہے۔
کورونا کے معاملے میں اضافہ۔ ویڈیو نوئیڈا کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم اور شاہراہوں پر ٹریفک کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ کورونا جیسی کوئی خوفناک عالمی وبا بھی اس ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔ اَن لاک وَن کے دوران شہر کے بازاروں میں ایک بار پھر سے بھیڑ لگنے لگی ہے۔
نوئیڈا: کورونا کے معاملے میں اضافہ بانس بلی مارکٹ، ہرولہ مارکٹ، برولہ اور دیگر سیکٹروں میں موجود گاؤں میں بھی پھل، سبزی فروش اور ٹھیلے والوں نے اپنا مسکن بنا لیا ہے۔ کسی میں کورونا کا کوئی خوف نہیں ہے انتظامیہ اور پولیس عملہ غائب ہے۔
نوئیڈا: کورونا کے معاملے میں اضافہ عوامی مقامات پر ہجوم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس سے کورونا کے معاملات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔