اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: سینیٹائزیشن کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری - DM Abhishek Prakash issues Sanitation Helpline Number

لکھنؤ میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم ابھیشیک پرکاش نے سینیٹائزیشن کروانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 0522-2307770 جاری کیا ہے

لکھنؤ: سینیٹائزیشن کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری
لکھنؤ: سینیٹائزیشن کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری

By

Published : Sep 8, 2020, 7:28 PM IST

ریاست اُتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہر روز بڑی تعداد میں کرونا کے مثبت معاملے سامنے آرہیں ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم ابھیشیک پرکاش نے سینیٹائزیشن کروانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 0522-2307770 جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس نمبر پر کوئی بھی کورونا مثبت افراد فون کر کے اپنے گھر، اپارٹمنٹ يا کالونی میں سینیٹائزیشن کروا سکتا ہے۔ اس دوران ڈی ایم نے یقین دلایا کہ فون کرنے کے 12 گھنٹے کے اندر سینیٹائزیشن کرا دیا جائے گا۔

ویڈیو

لکھنؤ ڈی ایم ابھیشیک پرکاش نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'اس ہیلپ لائن نمبر سے عوام کو راحت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 'اب یہ شکایت نہیں ہوگی کہ کورونا مثبت نکلنے کے باوجود بھی انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن نہیں کیا گیا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ہیلپ لائن نمبر عوام کی امیدوں پر کتنا کارگر ثابت ہوتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details