ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں تیسرے دن بھی محکمۂ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپہ ماری جاری ہے۔ نوئیڈا کے سیکٹر-50 میں واقع اے-6 میں واقع سابق آئی پی ایس رام نارائن سنگھ کے مکان پر انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں نے چھاپہ ماری کی۔ اس چھاپہ ماری کے دوران برآمد کی گئی نوٹوں کے بنڈل کی تصاویر سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں۔
بتا یا جارہا ہے کہ اس مکان کے بیسمینٹ میں انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں کو زیورات بھی ملے ہیں۔ IT Search Opreation At Former IPS House
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق محکمۂ انکم ٹیکس کے عہدیداروں کو خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد عہدیداروں نے نوئیڈا اور غازی آباد میں سابق آئی پی ایس آفیسر آر این سنگھ کی دو رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی۔ اس چھاپہ ماری کے دوران عہدیداروں نے لاکر سے رقم کے علاوہ کئی دستاویزات بھی بر آمد کئے۔