اردو

urdu

ETV Bharat / state

دینک بھاسکر کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ - محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

محکمہ انکم ٹیکس نے دینک بھاسکر گروپ کے دفتر اور مالکان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔ مدھیہ پردیش سمیت نوئیڈا کے دفتر پر بھی یہ چھاپے مارے گئے ہیں۔

دینک بھاسکر کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ
دینک بھاسکر کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

By

Published : Jul 22, 2021, 1:56 PM IST

Updated : Jul 22, 2021, 2:08 PM IST

محکمہ انکم ٹیکس نے دینک بھاسکر اخبار گروپ پر چھاپہ مارا ہے۔ جانکاری کے مطابق کمپنی کے دفاتر پر رات ڈھائی بجے سے ہی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انکم ٹیکس انویسٹی گیشن ونگ کے یہ چھاپے ماری بھاسکر کے نوئیڈا، جے پور اور احمد آباد کے دفاتر پر کیے گئے ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس نے دینک بھاسکر گروپ کے دفتر اور مالکان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔ مدھیہ پردیش سمیت نوئیڈا کے دفتر پر بھی یہ چھاپے مارے گئے ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپے ماری کے دوران بھاسکر کے دفتر میں موجود تمام ملازمین کے فون ضبط کر لیے گئے۔ نیز کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انکم ٹیکس ٹیم پریس کمپلیکس سمیت نصف درجن مقامات پر موجود ہے۔

چھاپے سے متعلق کانگریس نے مودی حکومت پر تینقید کی ہے۔ کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سورجے والا نے ٹوئٹ کیا کہ "ریڈ جیوی جی، پریس کی آزادی پر بزدلانہ حملہ! آپ "ریڈ راج" کے ذریعہ جمہوریت کی آواز کو نہیں دبا سکتے ہیں۔''

یہ بھی پڑھیں: Pegasus Spyware: ڈیوائس کے ریبوٹ یا ری اسٹارٹ کے بعد بھی پیگاسس سے چھٹکارا مشکل

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ 'دینک بھاسکر اخبار اور بھارت سماچار نیوز چینل کے دفاتر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ میڈیا کو دبانے کی کوشش ہے۔'

انہوں نے مزید لکھا کہ 'مودی حکومت خود کی معمولی تنقید بھی برداشت نہیں کرسکتی۔ یہ بی جے پی کی فسطائی ذہنیت ہے جو جمہوریت میں حقیقت کا آئینہ دیکھنا پسند نہیں کرتی ہے۔'

Last Updated : Jul 22, 2021, 2:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details