دراصل بارش دیکھ کر کاشتکاروں کے چہرے مرجھائے نظر آرہے ہیں۔ بے موسم بارش کی وجہ سے کھڑی فصل میں پانی بھر جانے سے جڑیں کمزورو ہو جاتی ہے۔
مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے موسم کی خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مراداباد: بے موسم بارش سے کاشتکار پریشان کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی بہ موسم بارش نے لوگوں کو گھروں میں قید رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔
مراداباد: بے موسم بارش سے کاشتکار پریشان گذشتہ شب سے ہورہی مسلسل بارش کے سبب شہر کی سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے اور کھیتوں میں تیار فصلوں کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔
مراداباد: بے موسم بارش سے کاشتکار پریشان کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ 'پہلے بھی موسم کی مار سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن حکومت کی طرف سے کوئی معاوضہ نہیں ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' اس بار بھی حکومت نے فصلوں کے نقصان پر معاوضہ دینے کی بات تو کہی ہے لیکن معاوضہ ملنے کی اُمید نہیں ہے۔
دوسری جانب بارش اور ٹھنڈی ہوا نے اسکول جانے والے چھوٹے چھوٹے بچوں اور ان کے والدین کو پریشانیوں میں ڈال دیا ہے۔
بارش سے بچنے کے لئے جہاں سڑکوں پر لوگ چھتری، گمچھی و دوسری اشیاء استعمال کرتے ہوئے نظر آئیں وہیں اس بارش کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ پانی اور کچڑے کا انبار نظر آ رہا ہے۔