ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں کمیشنریٹ نافذ ہونے کے بعد بھی جرائم بے قابو ہیں۔ شہریوں کو پولیس کا کوئی خوف نہیں ہیں۔ سیکٹر 20 کوتوالی کے علاقے میں واقع نوئیڈا کے منی کناٹ پیلس اٹا مارکیٹ میں کپڑے کی دکان چلانے والے نوجوان کو دکان پر آئے دو دیگر نوجوانوں نے پیٹ پیٹ کر لہو لہان کر دیا۔ دراصل اٹا مارکیٹ میں دوکاندار نے دو ماہ پرانے کپڑے تبدیل کرنے سے انکار پر ملزمان نے دکاندار کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا جس کے باعث زخمی نوجوان کے سر کے ساتھ جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔ نوجوان کو زخمی حالت میں پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں زخمی نوجوان کی ماں شردھا نندا نے بتایا کہ سیکٹر 27 اٹا مارکیٹ میں ان کی ریڈی میڈ کپڑوں کی دکان ہے۔ ان کا بیٹا دکاندار آروش نندا نے دو مہینے پہلے خریدے ہوئے جیکٹ واپس لینے سے انکار کر رہا تھا۔
بحث وتکرار کے بعد دکاندار اور خاتون گاہک کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، اس کے بعد گاہک کے گھر والوں نے آروش نندا پر لاٹھی سے حملہ کردیا۔ آروش خون میں لت پت ہو گیا۔ قریبی دکانداروں نے زخمی کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا۔ میڈیکل رپورٹ میں آروش کے جسم پر زخموں کے سنگین نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے میڈیکل کی بنیاد پر دفعہ 308 کے تحت شکایت درج کی۔ اے ڈی سی پی نوئیڈا آشوتوش دویدی نے کہا کہ اس معاملے میں خاتون کی جانب سے دی گئی شکایت درج کر لی گئی ہے۔ موقع پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔