اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے شعبہ تاریخ میں ریسرچ اسکالرز کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبہ تاریخ میں یو جی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر، اے ایم یو کے زیراہتمام ریسرچ اسکالروں کے لیے تین ہفتے کا تربیتی پروگرام شروع ہوا۔

اے ایم یو کے شعبہ تاریخ میں ریسرچ اسکالرز کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز
اے ایم یو کے شعبہ تاریخ میں ریسرچ اسکالرز کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 5:32 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبہ تاریخ میں یو جی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر، اے ایم یو کے زیراہتمام 'ریسرچ میتھڈولوجی: تاریخ، مآخذ، طریق ہائے تحقیق و عمل' کے موضوع پر ریسرچ اسکالروں کے لیے تین ہفتے کا تربیتی پروگرام شروع ہوا۔

ریسرچ میتھڈولوجی: تاریخ، مآخذ، طریق ہائے تحقیق و عمل کے موضوع پر رسرچ اسکالرز کے لئے تربیتی پروگرام کے مقاصد و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ورکشاپ کوآرڈینیٹر پروفیسر گلفشاں خان اور یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی نے کہا کہ اس کا مقصد تاریخ کے ریسرچ اسکالروں کے لیے کوالیٹیٹیو اور کوانٹیٹیٹیو تحقیق کے طریقوں کو متعارف کرانا اور ہندوستان سے متعلق تاریخی علم کے سلسلہ میں وسائل و مآخذ کی تفہیم میں ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔

غور طلب ہو کہ ورکشاپ کے شرکاء کو فارسی، عربی اور سنسکرت زبانوں، مخطوطات اور مطبوعہ مآخذ کے ساتھ ساتھ موجودہ تاریخ نگاری کی شکل میں دستیاب ثانوی مواد، دیگر تحریری مواد مثلاً تاریخی حکایات، سوانح حیات، شاعری اور ادبی اصناف جیسے تذکرہ، انشاء اور ملفوظات، سفر نامہ اور یاد داشتوں وغیرہ سے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

ریسرچ اسکالرز کو آرکائیول ریکارڈ، سفارتی خط و کتابت اور خاندانی کاغذات کے ساتھ ساتھ خاص طور پر اقتصادی تاریخ کے موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے والے دستاویزات کی اہمیت سے واقف کرایا جائے گا۔ مقدس اور سیکولر یادگاروں، مقبروں، مساجد اور شاہی محلات، دہلی اور آگرہ کی جامع مسجدوں اور محلات کی اہمیت واضح کی جائے گی اور نوشتہ جات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔


یہ بھی پڑھیں:

واضح ہو کہ کچھ ماہرین، فارسی ثقافتی خطوں کی سلطنتوں جیسے عثمانیوں اور صفویوں کے بارے میں بھی لیکچر دیں گے۔ آن لائن اور آف لائن طریقوں سے متنوع تاریخی موضوعات پر کل 36 سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details