اتر پردیش حکومت کے ساڑھے چار سال مکمل ہونے پر ضلع گوتم بدھ نگر میں وکاس اتسو منایا گیا۔ جس میں وکاس بھون کے صحن میں 'ارادے نیک کام انیک' پر مبنی ڈویلپمنٹ فیسٹیول نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
نمائش کا افتتاح چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انِل کمار سنگھ نے ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی کی قیادت میں کیا۔ نمائش میں خود انحصار اتر پردیش کی جھلکیاں پیش کی گئیں اور خواتین، نوجوان، کسانوں اور غریبوں کے لیے کیے گئے کام کو خاص طور پر دکھایا گیا ہے۔
اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انل کمار سنگھ نے کہا کہ 'پچھلے ساڑھے چار سال میں اترپردیش حکومت کی جانب سے منریگا کے تحت ڈیڑھ کروڑ سے زائد مزدوروں کو روزگار فراہم کیا گیا اور خواتین کے تحفظ، خود انحصاری اور احترام و وقار کے لیے مشن شکتی مہم بھی چلائی گئی۔ اتر پردیش میں 2.61 کروڑ بیت الخلا بھی بنائے گئے۔