اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Barracks Inaugurated in Noida گوتم بدھ نگر میں پولیس اہلکاروں کیلئے بیرک کا افتتاح

نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر کے پولس کمشنر لکشمی سنگھ نے آج ضلع میں پولیس اہلکاروں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ نوئیڈا کے سیکٹر-20 پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکاروں کے لیے بیرک کا افتتاح کیا گیا۔ اس بیرک میں 58 پولیس اہلکار ایک ساتھ آرام سے رہ سکتے ہیں۔ Police Barracks Inaugurated in Noida

By

Published : Dec 19, 2022, 11:46 AM IST

گوتم بدھ نگر میں پولیس اہلکاروں کے لئے سہولیات سے آراستہ بیرک کا افتتاح
گوتم بدھ نگر میں پولیس اہلکاروں کے لئے سہولیات سے آراستہ بیرک کا افتتاح

نوئیڈا: اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کی پولس کمشنر لکشمی سنگھ نے نوئیڈا کے سیکٹر-20 پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکاروں کے لیے بہترین سہولیات سے آراستہ بیرک کا افتتاح کیا۔ ذرائع کے مطابق اس بیرک میں رہنے والے پولیس اہلکاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس بیرک میں 58 بستر لگائے گئے ہیں تاکہ پولیس اہلکار ایک ساتھ آرام سے رہ سکیں۔ Police Barracks Inaugurated in Noida

گوتم بدھ نگر میں پولیس اہلکاروں کے لئے بیرک کا افتتاح

یہ بھی پڑھیں:Police Officer Suspend in Noida پولیس کمشنر نے تھانہ انچارج کو معطل کردیا

پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے کہا کہ یہ پہل ضلع کی کئی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے ضلع کے تمام ڈی سی پیز کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی تھانے میں بیرکس کا انتظام نہیں ہے تو اس کی رپورٹ بنا کر پولیس ہیڈ کوارٹر کو بھیجی جائے، اس پر غور کیا جائے گا۔ پولیس اہلکاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر طریقے سے کام کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details