گریٹر نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں منعقدہ پینٹ انڈیا اپنی نوعیت کا ایک شو ہے جو 1991 میں شروع ہوا تھا، یہ ممبئی میں ہر 2 سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم صنعت کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کاروباری مواقع سے منسلک ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پچھلے 25 برسوں میں، پینٹ انڈیا بین الاقوامی سطح پر مشہور اور تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی اقدامات میں سے ایک بن گیا ہے۔ شو میں 70 ممالک کے 500 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔
شمالی بھارت سے کوٹنگ انڈسٹری کے سینئر نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔ ان میں مسٹر اشوک راجپوت، پروکیارمنٹ ہیڈ، ایکزو نوبل، مسٹر ستیش اگروال، سی ایم ڈی، کامدھینو پینٹس، اشوک گیند، سی ایم ڈی، ایکرو پینٹس (جے کے پینٹس)، آر کے بھاٹیہ، سی ایم ڈی، مہارانی پینٹس، اجیت گپتا, سی ایم ڈی، ریپڈ کوٹ، اشوک گپتا، سی ایم ڈی، سکرانی گروپ، مسٹر اشوک گپتا، ایم ڈی، شالیمار پینٹس اور مسٹر اپوروا اگروال، ایم ڈی، سرکا پینٹس شامل رہے۔ پینٹ انڈیا 2023 نے بنیادی پینٹ/کوٹنگ سے متعلق تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا - نمائش میں پینٹ اور کوٹنگ کی صنعت کے تازہ ترین رجحانات اور ضوابط پر روشنی ڈالی گئی۔ ایونٹ کے پہلے ایڈیشن کا اہتمام Expo Nova Exhibitions & Conferences (India) Pvt Ltd نے کلر پبلیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے کیا ہے۔