اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں میوزیکل فاؤنٹین اور لیزر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح - نوئیڈا سے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما

نوئیڈا میں میوزیکل فاؤنٹین اور لیزر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح کیا گیا۔ یہاں لیزر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو روزانہ شام سات بجے منعقد ہوگا۔

نوئیڈا میں میوزیکل فاؤنٹین اور لیزر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح
نوئیڈا میں میوزیکل فاؤنٹین اور لیزر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح

By

Published : Oct 6, 2020, 1:01 PM IST

نوئیڈا سے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، رکن اسمبلی پنکج سنگھ اور نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے سی اینڈ ڈی ویسٹ پروسیسنگ پلانٹ اور میوزیکل فاؤنٹین اور لیزر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح کیا۔

یہ نوئیڈا میں اپنے نوعیت کا اور گرانڈ میوزیکل فاؤنٹین لیزر کا پہلا افتتاح ہے۔ فاؤنٹین لیزر لائٹ اور ساونڈ شو مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز بنے گا۔

نوئیڈا میں میوزیکل فاؤنٹین اور لیزر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح

یہاں لیزر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو روزانہ شام سات بجے منعقد ہوگا۔ 75 افراد کو بیک وقت شو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ لوگوں کا داخلہ مفت ہوگا۔

نوئیڈا اتھارٹی نے میوزیکل فاؤنٹین کی تعمیر اور لیزر لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے انتظام میں ساڑھے چار کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متھرا سے پی ایف آئی کے چار مشتبہ افراد گرفتار

منعقدہ پروگرام میں سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا کہ اس شو کا مقصد لوگوں کی تفریح ​​کرنا ہے اور انہیں بنسپتی کی مختلف ادویات کے بارے میں بھی معلومات دینا ہے۔

اس انوکھے شو کے ذریعہ لوگ مہا رشی چرک کی زندگی کی تاریخ اور آیور وید سے ان کے تعلقات بیان کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے باسی شام سات بجے مفت میں اس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

وہیں او ایس ڈی انڈو پرکاش، جنرل منیجر راجیو تیاگی، سینئر منیجر گورو بنسل سمیت دیگر عہدیدار اس پروگرام میں موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details