مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں سرسید احمد نگر کرولا علاقے میں فصیح الرحمن بیگ اور ایم ایچ میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر نے مدرسہ جامعہ اخترالعلوم کا فیتا کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے ڈائریکٹر فصیح الرحمان بیگ نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی تعلیمی ادارہ چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی قائم کرنے سے پہلے سرسید احمد خان نے ایک چھوٹا سا تعلیمی ادارا قائم کیا تھا ہر والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کر بچوں کو اعلی عہدوں پر پہنچائیں۔ Inauguration of Madarsa Jamia Akhtar-ul-Uloom in Moradabad
Inauguration of Madarsa Jamia Akhtar-ul-Uloom: مراد آباد میں مدرسہ جامعہ اخترالعلوم کا افتتاح - مدرسہ جامعہ اخترالعلوم کا افتتاح
مراد آباد میں فصیح الرحمن بیگ اور ایم ایچ میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر فصیح الرحمان بیگ نے مدرسہ جامعہ اخترالعلوم کا افتتاح کیا۔ Inauguration of Madarsa Jamia Akhtar-ul-Uloom in Moradabad
مراد آباد میں مدرسہ جامعہ اخترالعلوم کا افتتاح
انہوں نے کہا کہ مدرسہ جامعہ اختر العلوم میں پڑھنے والے سبھی بچوں کو فری تعلیم دی جا رہی ہے، یہاں ہندی، انگریزی، ریاضی کے ساتھ عربی اور اردو کی بھی تعلیم دی جا رہی ہے۔ ایم ایچ میڈیکل کالج ڈائریکٹر ڈاکٹر مجاہد حسین نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کتنی بھی دور کیوں نہ جانا پڑے جائیں۔ تعلیم انسان کو بلندیوں پر پہنچاتی ہے اور جینے کا سلیقہ آتا ہے۔