اردو

urdu

ETV Bharat / state

Annual Chrysanthemum 2022 اے ایم یو میں کریسنتھیمم، کولیئس اور گلاب کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ’گلستان سید‘ پارک میں ’سالانہ کرسنتھیمم، کولیئس اور گلاب (Chrysanthemum, Coleus and Rose Show) کے پھولوں کی دو روزہ نمائش کام اہتمام کیا گیا، اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے افتتاح کیا۔Chrysanthemum Coleus and Rose Show begins at AMU

پھولوں کی نمائش کا افتتاح
پھولوں کی نمائش کا افتتاح

By

Published : Dec 24, 2022, 9:34 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے گلستان سید پارک میں دو روزہ پھولوں کی نمائش کا اہتمام یونیورسٹی لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کی جانب سے سال میں دو مرتبہ کیا جاتا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف قسم کے پھولوں کی نمائش کی جاتی ہے۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں، ہال، فیکلٹی، لاج کی جانب سے پھولوں کے گملوں کو نمائش میں رکھا جاتا ہے۔پروفیسر ذکی انور صدیقی (ممبر انچارج، لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ) نے بتایا کہ مجموعی طور سے 692 پریزنٹیشن میں سے کلاس اے میں گلاب کے پھولوں کی 67 انٹریز، جب کہ کلاس بی میں 33 پرزنٹیشن ہیں جو خواتین اور بچوں کی تیار کردہ ہیں۔ Chrysanthemum Coleus and Rose Show begins at AMU



کلاس سی میں 168 کولیئس کے پریزنٹیشن، کلاس ڈی میں کرسنتھیمم کے 93 پرزنٹیشن، کلاس ای میں 'کنگ اینڈ دی کوئین آف دی شو' کے لیے پھولوں کی 23 انٹریز، کلاس ایف میں کورن، بٹن اور کسی بھی قسم کی 77 انٹریز ' اور کلاس جی میں 231 آرائشی پھول ہیں۔

ڈاکٹر طارق آفتاب (ایسوسی ایٹ ممبر انچارج، لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ) نے بتایا کہ نمائش میں وائس چانسلر لاج، پرو وائس چانسلر لاج، رجسٹرار لاج، وی جی نرسری، ایس ایس ہال مسجد، ایس ایس ہال ساؤتھ، گلستان سید، گیسٹ ہاؤس نمبر 1، 2 اور 3، زیڈ ایچ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، شعبہ کیمیکل انجینئرنگ، کینیڈی ہال، آر اے ایف 104، سرسید ہاؤس، آر ایم ہال، بیگم عزیز النساء ہال اور بیگم سلطان جہاں ہال وغیرہ شریک ہیں۔

اے ایم یو رجسٹرار مسٹر محمد عمران آئی پی ایس، معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق، پروفیسر راکیش بھارگو (پرنسپل، جے این میڈیکل کالج)، پروفیسر شکیل احمد (ممبر انچارج، شعبہ پراپرٹی)، مسٹر جاوید سعید، پروفیسر محمد وسیم علی (پراکٹر)، پروفیسر محمد مزمل (چیئرمین، مکینیکل انجینئرنگ شعبہ)، پروفیسر محمد علی جوہر (چیئرمین، شعبہ اردو)، پروفیسر فرید مہدی (ممبر انچارج، بلڈنگ ڈپارٹمنٹ)، مسٹر راجیو شرما (یونیورسٹی انجینئر)، پروفیسر نیئر آصف، پروفیسر وضاحت حسین اور پروفیسر شجاع الدین نے دیگر مہمانوں کے ساتھ فلاور شو میں شرکت کی۔

تقریب کا اختتام 25 دسمبر کو سہ پہر 3 بجے پروفیسر محمد گلریز (اے ایم یو پرو وائس چانسلر)، پروفیسر محمد محسن خاں (فنانس آفیسر) اور پروفیسر عبدالعلیم (ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر) کے بدست تقسیم انعامات کے ساتھ ہوگا۔ لوگوں کے لئے شام 5 بجے تک نمائش کھلی رہے گی۔

مزید پڑھیں:Iranian Delegation Visits AMU سماجی زندگی میں ایرانی خواتین کا تعاون پروپگنڈہ نہیں، پروفیسر آذر می دخت صفوی

ABOUT THE AUTHOR

...view details