اردو

urdu

By

Published : Nov 20, 2020, 1:57 PM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں 46 بیت الخلا کا افتتاح

نوئیدا میں 43 پبلک ٹوائلٹ اور تین پنک ٹوائلٹ کا آج افتتاح کیا گیا ۔

نوئیڈا میں 46 بیت الخلا کا افتتاح
نوئیڈا میں 46 بیت الخلا کا افتتاح

دہلی سے متصل نوئیڈا کے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، رکن اسمبلی پنکج سنگھ اور اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے 43 پبلک ٹوائلٹ اور تین پنک ٹوائلٹ کا آج افتتاح کیا۔

نوئیڈا سیکٹر 124 میں ہونے والے افتتاح کے موقع پر نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے بتایا کہ 46 بیت الخلاء کا افتتاح کیا گیا جس میں 3 پنک بیت الخلاء بھی ہے۔

چنار امپیکس کے اشتراک سے نوئیڈا اتھارٹی نے اب تک پورے نوئیڈا میں 300 بیت الخلاء تعمیر کیے ہیں اور خواتین کے لئے کئی سارے پنک بیت الخلا بنائے ہیں۔

ویڈیو

پنک ٹوائلٹ نوئیڈا کی بھیڑ بھاڑ والی جگہوں اور ادارہ جاتی علاقوں میں تعمیر کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو دیگر سہولیات مہیا ہوسکے ۔

اس کے ساتھ ہی نوئیڈا کے ایم ایل اے پنکج سنگھ نے کہا کہ یہ ایک مثبت قدم ہے ، 2014 سے وزیر اعظم کی سوچھ بھارت مہم کے تحت پورے بھارت ہمیں تقریباً 11 کروڑ بیت الخلا تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details