اتر پردیش Uttar Pradesh کے شہر نوئیڈا Noida میں واقع ماروا اسٹوڈیو Marwah Studios میں سہ روزہ 14ویں گلوبل فلم فیسٹیول 14th Global Film Festival Noida کا افتتاح ہوا جس میں مختلف ممالک کے فلم ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز، آرٹ کے شائقین، سفیر شامل ہوئے۔
14ویں عالمی فلم فیسٹول کا دھوم دھام سے افتتاح 14ویں عالمی فلم فیسٹول کا دھوم دھام سے افتتاح کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں سے عالمی فلم فیسٹیول ورچوئل طریقے سے منعقد کیا جا رہا تھا۔ لیکن اس بار اس پروگرام میں تمام فن سے محبت کرنے والے موجود تھے اور طلبہ نے بھی اس تقریب میں جوش و خروش سے حصہ لیا خاص طور پر وہ لوگ جو فلموں سے وابستہ ہیں۔
مزید پڑھیں: 52 ویں آئی ایف ایف آئی میں ہندوستانی فلم 'دولو' اور'انتم سنسکار' کو جگہ ملی
اس تقریب میں ماروا اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر سندیپ مارواہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، جن میں ایف ایف آئی کے صدر ٹی پی اگروال، اداکارہ ڈیزی شاہ، ارون بخشی، اداکار رگھوبیر یادو، معروف ہدایت کار جینت گیلٹر، مائیک بیری، ایف ایف آئی کے سیکریٹری جنرل سپرانت سین کے ساتھ ساتھ کئی نامور ممالک کے سفراء بھی موجود تھے۔
14ویں عالمی فلم فیسٹول کا دھوم دھام سے افتتاح 14ویں عالمی فلم فیسٹول کا دھوم دھام سے افتتاح
سندیپ ماروا نے کہا کہ گلوبل فلم فیسٹیول ہندوستانی فن اور ثقافت کا حقیقی سفیر بن گیا ہے۔ یہ دنیا بھر سے فلمی نمائندوں اور فن سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ فلمی میلے قومی اور بین الاقوامی انضمام کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ہم سنیما کے ذریعے محبت، امن اور اتحاد کو فروغ دے رہے ہیں۔