اس آن لائن سیمینار میں کرغزستان کے سفیر ایسن عیسیف، کامروس کے قونصل جنرل کے ایل گانجو، روسی مرکز برائے سائنس و ثقافت ممبئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سیرگے فینڈیو، فلمساز ادے شنکر پانی، فلمساز لیولین تھڈانی، انڈین چلڈرن فلم فورم کی ڈائریکٹر مادھوری اڈوانی، فلم میکر مائیک بیری اور اسکرپٹ رائٹر راجیش بجاج شامل رہے۔
ماروا نے کہا کہ اگر دل میں سچی ملاقات کی خواہش ہو، تو کائینات بھی ملانے میں لگ جاتی ہے۔ آج کورونا دور میں بھی ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔
عیسن عیسیف نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے ہمارے ملک میں بھارتی فلموں کی شوٹنگ کافی ہونے لگی ہے، جس کی وجہ سے ہمارے ملک کے فنکار بھارتی ثقافت اور فلموں سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔