اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ضلع مرادآباد پولیس لائن پہنچے اور پردھان منتری آواس یوجنا تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر مرادآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ 67.2 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ایک ہزار آٹھ مکانوں کا افتتاح کر ضرورت مندوں کو مکانوں کی چابی دی گئی۔
وہیں اس موقع پر منعقد پروگرام میں جلسۂ عام کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ 'صوبائی حکومت غریبوں کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی 'سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس' کے ساتھ کام کر رہی ہے۔'