نوئیڈا:ایک طرف جہاں پورے ملک میں جنونی ہندوؤں نے ماحول بگاڑ رکھا ہے وہیں اترپردیش کے نوئیڈا سے ایک دل کو سکون دینے والا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ شدید گرمی میں سینکڑوں ہندو ہنومان کا جلوس نکال رہے ہیں۔ اس دوران کچھ مسلم کمیونٹی کے لوگ جلوس نکالنے والوں میں کولڈ ڈرنکس، پانی اور جوس تقسیم کر رہے ہیں۔ پولیس فورس بھی موقع پر تعینات ہے۔ Muslims Distributed Juice and Water to Hindus in Noida
یہ ویڈیو نوئیڈا کے سیکٹر8 میں واقع بانس بلی مارکیٹ کا ہے۔ دراصل، آج پورے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں شوبھا یاترا نکالی جا رہی تھی۔ ہندو یووا واہنی، بجرنگ دل سمیت کئی ہندو تنظیمیں شوبھا یاترا نکال رہی ہیں۔ اس دوران یہ جلوس نوئیڈا کے سیکٹر 8 میں واقع بانس بالی مارکیٹ پہنچا۔ وہاں مسلم کمیونٹی کے سینکڑوں لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ جیسے ہی یہ جلوس بانس بالی مارکیٹ پہنچا۔ سینکڑوں لوگوں نے پہلے جلوس کا استقبال کیا اور پھر ہندوؤں میں کولڈ ڈرنکس، پانی اور جوس کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔